114

ڈاکٹر جمال ناصر کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں ڈائیلاسز سینٹر کاُافتتاح۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں ڈائیلاسز سینٹر کاُافتتاح۔
راولپنڈی (قوی اخبار): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ٹی ایچ کیو مری میں ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈائیلاسز سنٹر مری کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جوپورا کر دیا۔مری میں ڈائیلاسز سنٹرکے قیام سے علاقائی سطح پر مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ مری اور مضافات سے مثانہ و گردے کے مریضوں کا ڈائیلاسز اب مقامی سطح پر ہو گا۔مری میں ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے ذاتی دلچسپی لی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈائیلاسزیونٹ میں 6 ڈائیلائسز مشینیں لگائی گئیں ہیں۔ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔مری کی عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا اسے آج پورا کر دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال مری جو 32 بیڈ پر مشتمل تھا اس کے لیے اب 82 بیڈ کی منظوری دے دی گئی ہے۔24 گھنٹے ٹی ایچ کیو میں ڈائیلاسز سروس کی فراہمی میسر ہوگی۔مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ہو گی نیز عوام کو ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ٹی ایچ کیو کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس سروس مکمل طور پر ہسپتال میں فعال ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق طبی سہولیات کو تمام سرکاری ہسپتالوں میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ٌ*******

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں