38

چکوال حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد

چکوال : (نمائندہ قوی اخبار) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے اور اس فورم پر ریونیو سے متعلق موصول ہونے والے عوامی مسائل کے موقع پر حل کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد ہر ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ کو کیا جاتا ہے ۔ یہ بات اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء ، انتقالات کے اندراج ، رجسٹری، ڈومیسائل کے اجراء اور ریونیو سے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں عوامی مسائل سنے جاتے ہیں ۔ اے ڈی سی جی نے اے سی چکوال ، تحصیلدار ، قانون گو ، پٹواری اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکاران کی موجودگی میں عوامی مسائل سن کر ان کے ازالہ کے لئے ہدایات جاری کیں اور اس امر کی تاکید کی کہ عوام کو بلاتاخیر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اے ڈی سی جی نے عوام کو یقین دلایا کہ انہیں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے حقیقی ثمرات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں