165

ملازمین کی بلا تفریق خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ امان اللہ خان

ملازمین کی بلا تفریق خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ امان اللہ خان
اسلام آباد (قوی اخبار)سی ڈی اے لیبر یونین کی کارکردگی سے متاثر ہو کر ملازمین جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ملک اختر عباس اور محمد امجد فورمین کی کوششوں سے واٹر سپلاٸی ڈاٸریکٹوریٹ سیون ایم جی آر کے تمام اسٹاف جس میں راجہ صغیر عباسی، راجہ علی احمد، افضال کشمیری، محمد عمران، خالد اقبال، قیصر عبداللہ، واجد علی، ارشد محمود، ملک یاسین، محمد حفیظ، چوہدری شوکت محمود، محمد اجمل، محمد عثمان و دیگر نے منسوخ شدہ پاشاگروپ اور نااہل و جعلی سی بی اے یاسین گروپ کو چھوڑ کر اپنے حقیقی گھر سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا حق اور سچ کا ساتھ دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح تمام ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہیں۔ہم نے سی ڈی اے میں پہلی بار میرٹ اور سینیارٹی کا نظام نافذ کرکے حقدار ملازمین کو انکے حقوق دیئے اور آج بھی اس نظام کے تحت تمام ملازمین مستفید ہو رہے ہیں۔جن ملازمین کی لائن آف پروموشن نہیں ہے ان کے لئے ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری کرائی جس کے مطابق وہ تمام ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہیں ہے وہ سروس کے دوران تین سکیل تک پروموشن کے حقدار ہونگے جس کے منٹس بھی جاری ہوگئے تھے لیکن افسوس ہے کہ موجودہ نااہل و جعلی سی بی اے یاسین گروپ نے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کراسکا۔ملازمین کا دیرینہ مسئلہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو خوش اسلوبی سے حل کراکے چھ ہزار دو سو اکانوے پلاٹس منظور کرائے عین قرعہ اندازی کے موقع پر مزدور دشمن ٹولہ یاسین گروپ نے عدالت سے اسٹے آرڈر کرائے اور ملازمین کے حقوق پر شب خون مارا۔مزدور دشمن ٹولہ یاسین گروپ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے گھر اور خاندان سے بے روزگاری ختم کرتے ہیں آج تک کسی غریب ملازم کا بچہ بھرتی نہیں کرایا لیکن اپنے پورے خاندان کو سی ڈی اے میں بھرتی کرادیا۔امان اللہ خان نے مزید کہا کہ آج سی ڈی اے پر ڈیپوٹیشنسٹ افسران کا قبضہ ہے تمام اہم پوسٹوں پر ڈیپوٹیشنسٹ افسران تعینات ہیں جبکہ آفیسر ایسوسی ایشنز اور نااہل ٹولہ جعلی سی بی اے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ڈیپوٹیشنسٹ پر تعینات کچھ کرپٹ افسران کی وجہ سے ادارہ بدنام ہورہا ہے انھوں نے چیرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ فی الفور ادارے سے ڈیپوٹیشنسٹ افسران کو نکال کر ان کی جگہ سی ڈی اے افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ادارے کی ساکھ کو بحال کیا جائے۔اس موقع پر سی ڈی اے لیبر یونین کے صدر حاجی حسن اختر، چیرمین اظہار عباسی ،سپریم ہیڈ داؤد خان، پریس سیکرٹری قاری آصف الخیری، چیرمین سوشل میڈیا ونگ چوہدری قیصر گجر، سینئر نائب صدر چوہدری اشفاق، غفار بھٹی، زین الدین خان،عباس کھوکھر،مبین دانیال، نوجوان رہنما حسیب جدون، عالم نصیر، صفی اللہ خان و دیگر بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں