110

گیس چوروں کیخلاف پنجاب، خیبر پختونخواہ اسلام آباد میں مزید144گیس کنکشن منقطع،333 انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے50 لاکھ جرمانے عائد

لاہور (قوی اخبار)گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید144گیس کنکشن منقطع،333 انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے گئے اور50 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائدسوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 144گیس کنکشن منقطع کردیے، 333انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 50لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر07گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر04کنکشن منقطع کیے۔۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر05گیس کے کنکشن منقطع کیے،جبکہ انڈربلنگ کی مد میں 1 لاکھ 98 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 15گیس کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 02کنکشن منقطع جبکہ 07 انڈر بلنگ کیسزپروسیس کئے گئے۔، اندربلنگ کی مد میں 44ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ شیخوپورہ میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع کئے جبکہ68 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 5 ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ اندربلنگ کی مد میں 30 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کیے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 51کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ متعلقہ تھانے میں 1 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 06لاکھ کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر03کنکشن منقطع کیے۔ مردان میں 100انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر06کنکشن منقطع کیے۔ ریجنل ٹیم نے اندربلنگ کی مد میں 6 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کیے۔ایبٹ آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر03کنکشن منقطع کیے۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے03میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 04میٹرز منقطع کئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر1 لاکھ 65ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ اندربلنگ کی مد میں 2 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کیے۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 02میٹرز منقطع کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12کنکشن منقطع کیا گیا۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر03 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسرکے ستعمال پر 01 کنکشن منقطع کیا گیا۔ چوری میں ملوث افراد پر33ہزار کے جرمانے عائد کردیے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر04،کمپریسر کے استعمال پر 01میٹرمنقطع کیااور 24 انڈر بلنگ کیسزپروسیس کئے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر5 لاکھ86ہزار کے جرمانے عائد کردیے گئے۔مزید برآں، UFG ٹاسک فورس کی ٹیم نے پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع پلاسٹک بیگ مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ایک گیس چوری کیس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ صارف الٹی سمت میں نصب گھریلو میٹر سے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کر رہا تھا اور پلاسٹک کے تھیلوں کی تیاری میں کمرشل مقاصد کے لیے گیس استعمال کر رہا تھا۔ ٹیم نے موقع پر ہی گھریلو میٹر کا رابطہ منقطع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں