57

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی

اسلام آباد(قوی اخبار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی
۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مجموعی علاقائی صورتحال اور توانائی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے دنیا کے ماہرین کی معاونت ناگزیر ہے۔بجلی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع تلاش کرنے چاہیں۔پاکستان میں شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اٹلی میں توانائی کے ماہرین پاکستان میں متبادل بجلی پیدا کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے ممالک کوکلین انرجی پیدا کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے مزید کہا کہ اطالوی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جس سے اٹلی کے سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔اٹلی سے اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
اطالوی سفیر نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
**********

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں