127

گیس چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 55گیس کنکشن منقطع

اسلام آباد( قوی اخبار)گیس چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 55گیس کنکشن منقطع،479انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور 3 کروڑ سے زائدکے جرمانے عائد
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 55گیس کنکشن منقطع کردیے، 479 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 3کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 02 کنکشن منقطع کیے گئےاور 1Firبھی درج کی گئی ۔گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 25 ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر07، گیس کے غیر قانونی استعمال پر16 کنکشن منقطع کیےجبکہ17 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے اور 81ہزار روپے بھی انڈر بلنگ اور گیس چوری کی مد میں بک کی گئی.مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر06 اور 64انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 1.66ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 11اور09گیس کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کرنے کے علاوہ 06انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیےاور0.04ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ شیخوپورہ میں کمپریسر کے استعمال پر 01 اجبکہ 63انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردیے گئےاور3.01ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 44کنکشن منقطع گیس چوری کے خلاف 02 FIRs بھی درج کی گئی۔ سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر 02اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01کنکشن منقطع کیے گیے اور 0.07ملین کی رقم گیس چوری کی وجہ سے بک کی گئی۔ سرگودھا میں 38انڈر بلنگ کیسز کا اندراج اور پروسیس کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 04کمپریسر کے استعمال پر جبکہ غیر قانونی استعمال پر 05میٹرمنقطع کیا گیااور145انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندارج کیے گئے ۔گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 03 کنکشن منقطع اور57انڈر بلنگ کیسز اندراج/پروسیس کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 16کنکشن منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر05 کنکشن منقطع کئے گئےاور گیس چوری کی مد میں 0.04ملین کی رقم بک کی گئی۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر06،کمپریسر کے استعمال پر 01 میٹر منقطع کئے گئے جبکہ 42انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں