62

تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہ ایک ہفتے کے اندر خالی اسامیوں اور درکار مشینری کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی ( قوی اخبار)تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہ ایک ہفتے کے اندر خالی اسامیوں اور درکار مشینری کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ ڈاکٹر جمال ناصر
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ضروری وسائل مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ضروری وسائل مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے زیر انتظام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خالی اسامیوں کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔ اس کے علاوہ یہاں ایکسرے، الٹرا ساونڈ مشینوں ں، طبی آلات اور دیگر مشینری کی ضروریات کا بھی جائزہ لیں اور اس سلسلے میں جامع تجاویز و سفارشات مرتب کر کیایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کریں۔ افسران تمام ضروریات سے ایک ہی مرتبہ آگاہ کریں، بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جس سے انہیں آئندہ بھی علاج میں سہولت ہو گی۔
وہ گزشتہ روز پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر صحت ڈاکٹرجمال ناصر نے کہا کہ میں صوبے کی تمام ہیلتھ اتھارٹیز کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ تمام اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای او رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں وسائل کی کمی نہیں، ڈاکٹروں کے جذبہ خدمت کی ضرورت ہے۔شہریوں کو معیاری علاج مہیا کرنا ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے۔کسی ایک انسان کی جان بچا لینا ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ
اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران اپنی کارکردگی کے اشارئیے(performance indicators) بہتر کریں۔
شہری علاقوں میں واقع سرکاری ڈسپنسریوں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات ہے، ان پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے اور انہیں معیاری علاج مہیا کیا جائے۔سی ای او کانفرنس میں سپیشل سیکرٹری محمد اقبال اور فاطمہ شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری خضر افضال اور راشد ارشاد، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل اور ڈی جی ڈرگز محمد سہیل نے بھی شرکت کی۔
********

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں