71

ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ گوجرخان خدمت مرکز میں سائلین سے سہولیات بابت استفسار کیا عملے کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی

گوجرخان(قوی اخبار)ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ گوجرخان خدمت مرکز میں سائلین سے سہولیات بابت استفسار کیا عملے کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے گوجرخان پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں پر ایس ایس پی آپریشنز نے خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں، عملے کی جانب سے سائلین کو دی جانے والی سہولیات بابت خدمت مرکز میں آئے سائلین سے استفسار کیا جس پر شہریوں نے خدمت مرکز کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے خدمت مرکز عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لیے بہترین سروس ڈیلیوری اور خدمات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں