61

ڈاکٹر جمال ناصر کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

راولپنڈی (قوی اخبار)
ڈاکٹر جمال ناصر کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات
سعودی عرب پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ وزیر پرائمری ہیلتھ
حکومت پنجاب نے بیرون ملک ملازمت کے لئے سینئر نرسوں کا چھٹی حاصل کرنا نہایت آسان کر دیا ہے اور اب ان کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کردیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر۔
راولپنڈی – 9 اکتوبر 2023ء وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹر لائق اورمحنتی ہیں، سعودی عرب ان کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے۔سعودی عرب پاکستانی نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے بیرون ملک ملازمت کے لئے سینئر نرسوں کا چھٹی حاصل کرنا نہایت آسان کر دیا ہے اور اب ان کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کردیا جاتا ہے۔ وزیر پرائمری ہیلتھ نے کہا کہ عرب ممالک میں ملازمت حاصل کرنے والے طبی عملے کے لئے عربی زبان کے کورسز شروع کرنے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی لیبر کے علاوہ انجینئرنگ، آئی ٹی اور دیگر مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کی خدمات سے بھی حاصل کر سکتا ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں