96

مہنگائی کے ستائے عوام انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، اور پرائس مجسٹریٹس پر پھٹ پڑے

گوجرخان(قوی اخبار ) بھاری بھرکم بلوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر سبزیوں کے آسمان کو چھوتے ریٹ قہر بن کر ٹوٹنے لگے دیہاڑی دار مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہوشرباء مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور متواسط طبقہ بری طرح متاثر مہنگائی کے ستائے عوام انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، اور پرائس مجسٹریٹس پر پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں سبزیوں کے ریٹس آسمان کو چھونے لگے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیوں کے انتہائی مہنگے دام ہونے کے باوجود سرکاری ریٹ لسٹ پر کوئی بھی سبزی دستیاب نہیں متواسط دیہاڑی طبقہ بری طرح متاثر شہری سبزیوں کے انتہائی مہنگے نرخوں پر پھٹ پڑے شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں مل رہی گراں فروشی عروج پر ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہمیں گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ہم دو وقت کی روٹی بھی پوری نہیں کر پا رہے ایک طرف بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے کمر توڑ کر رکھی ہوئی ہے رہتی کسر گراں فروشوں نے نکالی ہوئی ہے ، مارکیٹ کمیٹی والے دفتر میں بیٹھ کر ریٹ لسٹ تیار کر دیتے ہیں اور اس پر بھی عملدرآمد کروانے کے لیے فیلڈ میں پرائس مجسٹریٹس کہیں بھی نظر نہیں آتے ہم غریبوں کے لئے ٹینڈے اور شلجم بھی نایاب ہو چکے ہیں ٹینڈا 2سو روپے کلو، شلجم 150 سے 180 روپے کلو، کدو 160 روپے کلو بھنڈی 2سو روپے کلو، بینگن 150 روپے کلو ادرک 4سو روپے پاو، دھنیا ایک ٹائم کی ہانڈی کے لیے جو بمشکل 20 گرام ہے 30 روپے میں مل رہا ہے اس ہوشرباء مہنگائی میں انتظامیہ کا کام بنتا ہے کہ وہ ہمیں ریلیف فراہم کروانے میں اپنا کلیدی کردار نبھائے اور بولی بھی اپنی نگرانی میں کروائے تاکہ ہم لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی بآسانی مہیا کر سکیں شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ کو سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹمے اور پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کرنے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں