راولپنڈی ( قوی اخبار)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔4 کاروائیوں کے دوران 466 کلو گرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پر کاروائی۔مالدیپ کے لئے بُک کئے گئے کنٹینر سے 12 کلو ہیروئن برآمد۔برآمدہ ہیروئین کو نمک کے پیکٹوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔
دورانِ کاروائی کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتار۔کوئٹہ سے سکھر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب دو گاڑیوں سے 450 کلو چرس برآمد۔برآمدہ چرس گاڑی کے دروازوں، بمپرز، پچھلی سیٹ اور فرش میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔دورانِ کاروائی کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتار۔باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔وزیرستان کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-217 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس میں سوار ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد۔زیارت کے رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کر رہا تھا۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
99