اسلام آباد( قوی اخبار)
سی پی او آپریشنز کا انسداد کار چوری یونٹ کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کار چوروں کیخلاف کارروائیواں کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس، پولیس ٹیموں نے کل 24گروہ سمیت 125ملزمان بشمول 20کار ریسیورز کے قبضے سے 46کروڑ25 لاکھ50ہزار روپے مالیت کی178 گاڑیاںبرآمدکیں ، 40برآمد ہ شدہ گا ڑ یوںکی چابیا ں اصل ما لکان کے حو الے ، ما لکان نے مسروقہ گاڑیا ں واپس ملنے پر پولیس ٹیموں کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا شکر یہ ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او آپریشزشاکر حسین داوڑ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد کار چوری یونٹ کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کار چوروں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کی، دوران پر یس کا نفرنس سی پی او آپریشنز نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد کار چوری یونٹ نے سال2023میں کار چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کے دوران کل 24گروہ سمیت 125ملزمان کوگرفتار کیا، جن میں 20کار ریسیورزبھی شامل تھے ،جن کے قبضے سے کل178 گاڑیاں برآمد کی گئیں،جن کی کل مالیت 46کروڑ25 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، انسداد کار چوری یونٹ نے160 چوری شدہ گاڑیاںضلع اسلام آباد کی برآمد کیں جبکہ 18گاڑیاں دیگر اضلاع سے برآمد کی گئیں،سی پی آپریشنزنے مزید کہا کہ انسداد کار چوری یونٹ نے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں اور موثر سرویلنس کی مدد سے کار چوری میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا جس میں انسانی ذرائع سمیت جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑیاں برآمدکی گئیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی موثر حکمت عملی کی مدد سے سال2022میںچوری ہونے والی گاڑیوں کی نسبت سال2023 میں کار چوری کی وارداتوںمیں 10%فیصدکی واضح کمی آئی،اسی طرح سال2023ءمیں انسداد کار چوری یونٹ نے اسلام آباد میںگاڑی چھیننے اور چوری میں انتہائی مطلوب اور منظم گروہوں کو ختم کیا ،جن میں بدنام زمانہ بلال ثابت گینگ سمیت متعدد گروہ شامل ہیں، جس سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے گاڑیوں کی سنیچنگ اور چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے،انسداد کار چوری یونٹ کے افسران وجوانوں نے گزشتہ سالوں کی طرح سال 2023 ءمیں بھی کار چوروں کی گرفتاری و مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے ضلع اسلام آباد ، صوبہ KPK، پنجاب، آزاد کشمیر،بلوچستان،گلگت بلتستان میں کریک ڈاﺅن جاری رکھا ،جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے نئی اور پرانے ماڈل کی گاڑیوں کو چوری کرنے والے گروہوں کو گرفتار کیا گیا،تقریب کے اختتام میں سی پی او آپریشزنے 40برآمد ہ شدہ گا ڑ یوں کی چابیا ں اصل ما لکان کے حو الے کیں ، ما لکان نے مسروقہ گا ڑ یا ں واپس ملنے پر پولیس ٹیموں کی کا ر رکر دگی کو سراہتے ہو ئے اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا شکر یہ ادا کیا ۔
68