میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے نیول چیف 73

میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے نیول چیف

*پریس ریلیز*
*ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی)*
*نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد*
*Tel: 051-20062097, 021-48506127*

*میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے : نیول چیف*

اسلام آباد(قوی اخبار )چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں قدرتی وسائل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 25ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کی مکمل بحری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے نجی شعبے کو میری ٹائم سے متعلقہ صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیول چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمیں پاکستان کے فلیگ کیریئرز کو خاص طور پر نجی سطح پر بڑھانے کی ضرورت ہے جس سے غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو اس وقت فریٹ چارجز کے طور پر ادا کیے جانے والے نمایاں زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے سمندری آلودگی کے چیلنج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک واضح خطرہ ہے اور اس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں شرکاءکو پاک بحریہ کے چیلنجز اورلائحہ عمل بشمول میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ورکشاپ کے شرکاء پارلیمنٹرینز، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور کاروباری برادری کے نمائندوں پر مشتمل تھے جن کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک ا سٹڈیز اینڈ ریسرچ اینالیسس (ISSRA) میجر جنرل رضا ایزد کر رہے تھے۔ شرکاءنے پاک بحریہ کی کوششوں کو بے حد سراہا اور نیول چیف کو قیمتی تجاویز پیش کیں۔

میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے نیول چیف
میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے نیول چیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں