شازیہ رضوان سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم کی ملاقات
اپنی کتاب” لفظ بولتے ہیں” کی تقریب رونمائی پر آمد کی دعوت دی
اسلام آباد (قوی اخبار )پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم نے آج ان کے آفس میں ملاقات کی ،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم نے میڈم شازیہ رضوان کو اپنی کتاب” لفظ بولتے ہیں” کی تقریب رونمائی پر آمد کی دعوت دی ،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن امان اللہ اور دیگر افسران موجود بھی تھے ۔شازیہ رضوان نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایجوکیشن سیکٹر میں نئی ترجیحات اور ماڈرن ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور اپنی نوجوان نسل کی بہتر سمت میں تعلیم و تربیت پر فوکس کر رہی ہیں ۔سی ای او ایجوکیشن امان اللہ نے اس موقع پر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور بچوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بہت ساری تجاویز پر روشنی ڈالی جنہیں شازیہ رضوان نے بہت سراہا ۔
60