اسلام آباد (قوی ڈیجیٹل)اسلام آباد بہارہ کہو سرکل ہو می سائیڈ یونٹ کی کارروائی, دوران واردات مزاحمت پر بائیکا ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ، پولیس نے اندھےقتل میں ملوث ملزم عامر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے12اکتوبر 2024کو دوران واردات مزاحمت پر تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے بائیکا ڈرائیور محمد امجد کو قتل کرکے مو ٹر سائیکل اور مو بائل فون چھینا کر فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی اسلام آبادنے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
105