195

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 51 کارروائیوں کےدوران43.698ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1164.139 کلوگرام منشیات برآمد کرلی

راولپنڈی ( قوی اخبار)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 51 کارروائیوں کےدوران43.698ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1164.139 کلوگرام منشیات برآمد کرلی ۔ کاروائیوںمیں 6خواتین سمیت 39ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 36کلوگرام افیون،96.484کلوگرام ہیروئن، 960.464 کلوگرام چرس، 1.010گرام کوکین،2کلو گرام کرسٹل ہیروئن ،67.973کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،108گرام ویڈاور 100گرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔
بلوچستان نے5کاروائیوں میں541کلوگرام منشیات 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 85کلو گرام ہیروئن ،418کلوگرام چرس، 36کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 2کلو گرام کرسٹل ہیروئن شامل ہے۔پنجاب نے15کاروائیوں کے دوران 42.07کلوگرام منشیات برآمدکر کے تین خواتین سمیت 14ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعما ل ہونے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں20.400کلو افیون ،4.442کلو گرام ہیروئن،9.676کلوگرام چرس،1.010کلوگرام کوکین،6.442 کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 100گرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا نے13کاروائیوں کے دوران 155.623کلوگرام منشیات برآمدکرکے 5ملزمان کو گرفتار کر کے3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں12کلو گرام افیون ،4.292کلو گرام ہیروئن، 133.800کلوگرام چرس،5.531کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس )شامل ہے۔سندھ نے5کاروائیوں کے دوران 372.5کلوگرام منشیات برآمدکر کے 2ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں1.400کلوگرام ہیروئن،357.600کلو گرام چرس اور13.500 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )شامل ہے۔
راولپنڈی نے13کاروائیوں کے دوران52.946کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے5گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں3.600کلو گرام افیون ، 1.350 کلوگرام ہیروئن،41.388 کلو گرام چرس،6.500کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور108گرام ویڈ شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں