اسلام آباد (قوی اخبار )ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع ہوگیا۔64 جیل میں موجود غیر قانونی قیام کرنے والے افراد کو اسلام آباد پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، ایف آئی اے، اور جیل حکام نے روانہ کیا۔اپنے وطن واپس بھیجے جانے والوں کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔غیر قانونی مقیم افراد کی دی گئی مہلت ختم ہونے پر انخلاء کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےلیے آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینا، ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پاکستان میں صرف پاکستانی قوانین کے مطابق رہنا ممکن ہے۔کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی یا سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔
108