97

انٹر کالیجیٹ ہینڈ بال چمپین شپ ڈسٹرک راولپنڈی فیز ون سیکنڈ ہایر ایجوکیشن ایونٹ کا انعقاد

راولپنڈی 4 نومبر ( قوی اخبار )انٹر کالیجیٹ ہینڈ بال چمپین شپ ڈسٹرک راولپنڈی فیز ون سیکنڈ ہایر ایجوکیشن ایونٹ کا انعقاد شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں پانچ کالجز نے شرکت کی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن صدر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوجرخان، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن جھنڈا چیچی، ایونٹ میں مہمان خصوصی ای ڈی جی سی راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عبا سی، نے شرکت کی. ایونٹ کا انعقاد پرنسپل ظفر خق، ڈاکٹر شبانہ، اور انکی ٹیم کے زیر نگرانی ہوا. اس ایونٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس،اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سے ڈاکٹر رابعہ نے شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی. ایونٹ کے انعقاد کو فو کل پرسن سپورٹس مس ثو بیہ سلطانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس سماویہ نے اپنی بھرپور محنت سے پروان چڑھا یا.اس سلسلے میں ریفریز اور سکورنگ کی خدمات پنجاب سپورٹس بورڈ کے کو لیگ سر محمد اعجاز اور طارق نے سر انجام دی. فرسٹ پوزیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مری روڈ نے سات کے مقابلے میں 13 سکور سے خاصل کی، سیکنڈ پوزیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں،اور تھرڈ پوزیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج صدر نے حاصل کی. اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹی نے سپوپنسر کیا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں