سٹاف کی سیفٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا عمران خان ریجنل سیکرٹری عمران کی سربراہی میں میٹنگ آئیسکو افسران کے رویے اور بےجا فیلڈ سٹاف پر پریشر سے ملازمین ذہنی کوفت کا شکار ہو رہے ہیں
کسی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے قانون سے تجاوز کر کے سزائیں دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں تمام عہداران اور کارکنوں کا جلد احتجاج کی کال دی جائیگی میٹنگ میں فیصلہ
اسلام آباد (قوی اخبار )ریجنل سیکرٹری عمران خان کی سربراہی میں آئیسکو ریجن کے تمام زونل عہدیدران کی ہنگامی میٹنگ دور حاضر میں افسران کا رویہ اور بےجا پریشر سے فیلڈ سٹاف کو پیش آنے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی واضع کی گئی کسی سٹاف ممبر کا کسی بھی قسم کا نقصان نا قابل برداشت تصور ہوگا آئندہ دنوں میں ملازمین تیار رہیں کسی کی خوشنودی کے لیے قانون سے تجاوز کر کے سزائیں دینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا بھرتی میں بیرونی کمپنیوں کو انوالو کرکے محکمے کے سٹریکچر کو بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اخبار میں اشتہار دے کر میرٹ پر بھرتی کی جائے پہلے سے کنٹریکٹ میں موجود ملازمین کے کنٹریکٹ کو میچیور کیا جائے اور معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں ریگولر کیا جائے ریکوری کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے، ملازمین کی سیفٹی پر کسی صورت میں کمپرومائز نہیں کیا جائے گا معیاری T&P ملازمین کی جان کی ضامن ہے بہت جلد ملازمین کو مرکز/ریجن سے کال دی جائے گی اور زمہدران کے رویے کو درست کرنے پر عملی کام کیا جائے گا









