77

تھانہ سنبل پولیس نےمو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد( قوی اخبار )کیپیٹل پولیس تھانہ سمبل پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھوں روپے ما لیت کی دو مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزم کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سمبل پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے دو مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزم کی شناخت رضاللہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا”پکار- “15 پر اطلا ع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں