75

اے این ایف نے4 کاروائیوں کے دوران 110 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (قوی اخبار)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری4 کاروائیوں کے دوران 110 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 59 چرس بھرے کیپسولز برآمد۔گوجرانولہ کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-765 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 81 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
لاہور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PA-812 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
ہزارگنجی روڈ کوئٹہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 105 کلو چرس برآمد۔
زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں