140

اسلام آباد 50فیصد کوٹہ مختص ہونے پر نئی بھرتیوں میں اسلام آباد کے مقامی افراد کی حق تلفی جاری

اسلام آباد 50فیصد کوٹہ مختص ہونے پر نئی بھرتیوں میں اسلام آباد کے مقامی افراد کی حق تلفی جاری

دیگر اضلاع کے مقامی اسلام آباد کے ڈومیسائل بنوا کر نوکریاں حاصل کرنے لگے ڈومیسائل اسلام آباد کا بنوانا انتہائی آسان

دیگر اضلاع کے لوگ جوق در جوق اپنے ضلع سے این او سی لیکر آتے ہیں اور اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت دیکرڈومیسائل اسلام آباد کا بنوا لیتے ہیں

چیف کمشنر ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں اور ان شہریوں کو اسلام آباد کا ڈومیسائل جاری کریں جن کی تاریخ پیدائش کا اندراج اسلام آباد کی یونین کونسل میں موجود ہو

اسلام آباد قوی اخبار

پاکستان تحریک انصاف کے دورے حکومت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر،ایم این اے علی نواز ملک،چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی کاوشوں سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نوکریوں میں 50فیصد کوٹہ مختص کروایا جسکا فائدہ تاحال مقامی افراد کو نہ مل سکا جسکی سب سے بنیادی وجوہات اسلام آباد کے ڈومیسائل بنانے کی انتہائی کم زور شرائط ہیں جسکو دیگر اضلاع کے لوگ با آسانی پوری کر کے مقامی افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اسلام آباد کے شہریوں نے میڈیا کی توسعت سے چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کا ڈومیسائل ان شہریوں کو دیا جائے جن کی تاریخ پیدائش کا اندراج اسلام آباد کی یونین کونسل میں ہوا اور دوران اندراج متعلقہ یونین کونسل
کے علاقہ میں انکی رہائش ہو اور متعلقہ علاقہ کے بنیادی مراکز سے انکو حفاظتی انجکشن لگوانے کا سرٹیفیکیٹ اور متعلقہ ایریا کے نمبردار یا چیئرمین کی تصدیق ہو کے واقع ہی اس بچے کی پیدائش اس یونین کونسل کی حدود میں ہوئی ہے اور یہ یہاں رہائش پذیر ہیں تب جا کر اسلام آباد کے قدیمی اور مقامی افراد کو ان کا حق ملے سکے گا اور غلط تصدیق یابوکس ریکارڈ تیار کرنے والوں کیخلاف باقاعدہ فوجداری مقدمات کا اندراج کیا جائے واضح۔ رہے کہ ڈومیسائل۔ کی نرم اور کمزور شرائط کی بدولت۔ اسلام آباد کے ڈومیسائل تھڑا تھڑ بن رہے ہیں جن پر کنٹرول کرنا آنے والے وقت کی اہم ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں