94

انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تیسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تیسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ،

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی ،

ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو تیسرے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ اکیس ہزار پانچ سو پچپن بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں