فوجی سیمنٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ،بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
فوجی سیمنٹ کا بڑا حصہ فوجی فائونڈیشن کے فلاحی اداروں اور دفاع وطن کی راہ میں قربانیاں دینے والوں پر خرچ ہوتاہے
اسلام آباد (قوی اخبار)فوجی سیمنٹ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنے ڈیلرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کے اعزاز میں سالانہ تقریب تقسیم انعاما ت کا انعقاد کیا اور انعامات سے نوازا گیا ۔تقریب میں فوجی سیمنٹ کے جی ایم مارکیٹنگ ؍سیلز بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی ریٹائرڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ عرفان نسیم شیخ نیشنل سیلز مینجر اور دیگر مینجمنٹ نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم مارکیٹنگ و سیلز بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی ریٹائرڈ نے ادارے کی سال 2022-2023کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ فوجی سیمنٹ نے گذشتہ سال 49لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو ایک ریکارڈ ہے ادارے کی تاریخ ساز کامیابی میں ڈیلرز ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کی شب و روز کاوشوں کو خوب سراہا اور خاص طور پر فوجی سیمنٹ کی کوالٹی اور نئی مصنوعات پر زور دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی ریٹائرڈ نے بتایا کہ فوجی سیمنٹ نہ صرف پاکستان سیمنٹ انڈسٹری کا دوسرا سب سےبڑا سیمنٹ بنانے والا ادارہ بن گیا ہےبلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی سب سے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔فوجی سیمنٹ کے ایم ڈی ؍سی ای او قمر حارث منظور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ فوجی سیمنٹ کا بڑا حصہ فوجی فائونڈیشن کے فلاحی اداروں اور دفاع وطن کی راہ میں قربانیاں دینے والوں پر خرچ ہوتاہے۔قمر حارث منظور نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں فوجی سیمنٹ نئی تحقیق اور ریسرچ کے بعد بہت ساری نئی پراڈکٹس بھی متعارف کرائی جا۶یں گی جو ماحول دوست اور دیرپا کوالٹی ہونگی ،انہوں نے ڈیرہ غازی خان پلانٹ کی پروڈکشن کا اعلان بھی کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی ریٹائرڈ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز حضرات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض محمد اشرف ملک مینجر مارکیٹنگ سیلز نے سرانجام دئیے ۔