44

خراب کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کو تبدیل کر دیا جائے،وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو کوئی دباؤ خاطر میں نہ لائیں،محکمہ ان کی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر

*خراب کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کو تبدیل کر دیا جائے۔ وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر

لاہور (قوی اخبار)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کریں، محکمہ ان کی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔خراب کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کو تبدیل کر دیا جائے۔ اگر کوئی ماتحت ڈاکٹر کام نہیں کرتا تو ذمہ داربھی متعلقہ سی او ای او ہیلتھ ہوگا۔اچھی کارکردگی پر انعام، بری کارکردگی والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔
کام نہ کرنے والے افسران اور ڈاکٹروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئےکمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔وہ تمام ممکن وسائل مہیا کر رہے ہیں، شہریوں کو بہتر علاج مہیا کرنا اب ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے۔
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت
پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 36 اضلاع کی چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ
سرکاری ہسپتالوں میں وسائل کی کمی نہیں، ڈاکٹروں کے جذبہ خدمت کی ضرورت ہے۔ صوبے کی تمام ہیلتھ اتھارٹیز کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہا ہوں ، چیف ایگزیکٹو افسران اپنی کارکردگی کے اشارئیے( performance indicators) بہتر کریں۔
تمام اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای او رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ بہت جلد مکمل کر لی جائے گی۔تمام بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جس سے انہیں آئندہ بھی علاج میں سہولت ہو گی۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ضروری ٹیسٹوں کے لئے مشینری دستیاب ہے، خراب مشینیں بلا تاخیر ٹھیک کروائی جائیں۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں
میں دستیاب لیبارٹریوں، بیڈز اور دیگر سہولتوں سے مکمل طور پر استفادہ نہیں کیا جاتا، ان کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے ہدایت کی کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تمام گاڑیوں میں یکم جنوری تک ٹریکر لگوا لئے جائیں۔ سی ای او کانفرنس میں سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری خضر افضال اور راشد ارشاد، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل اور ڈی جی ڈرگز محمد سہیل نے بھی شرکت کی۔*****

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں