نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا کا آئی ایٹ میں فیملی برنچ کے شر کاءسے خطاب
اسلام آباد ( قوی اخبار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے منشور ، انتخابی نشان ترازو اور عوام کی مسلسل خدمت ، امانت و دیانت کے شاندار کریکٹر کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی،عوام کی خد مت کے لیے ہمارے دروزے ہمیشہ کھلے ہیں عوامی خد مت اور تعمیر ی سیاست کا باب بند نہیں کر یں گے،اکیس سال عوام کی خد مت کی ہے ہمارا ماضی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے پوری دیانتداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یونین کونسل آئی ایٹ کے فیملی برنچ کی تقریب کے شر کاءسے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر ڈاکٹر طاہر فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا8فروری گذشتہ کئی دہائیوں سے حکومت میں شامل رہ کر دونوں ہاتھوں سے بیگناہوں کا خون بہانے اور قوم کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہے ،جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر لو ٹی ہو ئی دو لت کی ایک ایک پائی وصول کی جا ئے گی اور ایک ایسی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لا یا جا ئے گا جس میں کوئی بھوکا نہ سوئے، تمام بچوں کے لئے تعلیم مفت کردیں گے ،عوام کوعلاج معالجے کی سہولتیں مفت حاصل ہونگی، غریب قرض داروں کا قرض ریاست کی طرف سے ادا کیا جائے گا اور غریب بچیوں اور بچوں کی شادی کی ذمہ داری بھی ریاست کی ہوگی۔
نصراللہ رند ھاوا نے کہا حکومتی کرپشن کی رپورٹیں ہوشربا ہیں جنہیں دیکھ کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جاتاہے ،سرکاری سرپرستی میں ہونے والی لوٹ مار نے پورے نظام کا بھٹہ بٹھادیاہے ، اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کسی جگہ ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہیں جبکہ تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ناپیدہو چکی ہیں