راولپنڈی (قوی اخبار)
تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی
7 سال سے لاپتہ شخص سے بھیک منگوانے والے گینگ کی تین خواتین گرفتار، معذور شخص مستقیم خالد بازیاب، ملزمان نے مستقیم خالد کو اغواء کیا اور معذور کر کے بھیک منگواتے تھے،
گینگ کی ارکان خواتین کی شناخت مریم، سبینہ اور بعد الامین کے نام سے ہوئی ہے، گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کا تحرک کیا جا رہا ہے، مستقیم کی والدہ نے آج سول لائن کے علاقہ میں اپنے بیٹے کو بھیک مانگتا دیکھ کر پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھیک منگوانے والے گینگ کی تین خواتین کو گرفتار کر لیا، مستقیم کی والدہ کے مطابق مستقیم 2010 میں ٹائفائیڈ کی وجہ سے ذہنی طور پر نارمل نہ رہا تھا، ذہنی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے مستقیم اکثر گھر سے چلا جاتا تھا مگر مل بھی جاتا تھا، 2016 میں مستقیم گھر سے گیا تو پھر واپس نہ آیا تھا،
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی گینگ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، سی پی او ملزمان نے ایک ذہنی طور پر ایب نارمل شخص کو اپاہج کر کے بھیک منگوا کر انسانیت کو شرمسار کیا ہے، سی پی او
43