راولپنڈی (قوی اخبار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنیں اور انکے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کے حکام کو احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنتا ہوں تاکہ لوگوں کو مختلف دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانا پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل اور ممکنہ ریلیف فراہم فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کریں اور سادہ لوح لوگوں کی رہنمائی اور انکی ہر ممکن مدد کیں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا متعلقہ افسران نے انہیں ان امور سے متعلق بریفنگ دی۔لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پرٹی ایچ کیو حضرو کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات بروقت مہیا کی جائیں۔
93