125

خاوند کو قتل کروا کر واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے والی ملزمہ اپنے آشنا سمیت گرفتار

خاوند کو قتل کروا کر واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے والی ملزمہ اپنے آشنا سمیت گرفتار

راولپنڈی( قوی اخبار )تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چند روز قبل 28 سالہ نوجوان عابد کو فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی بیوی ندا کے ہمراہ بائیک پر سسرال سے واپس گھر کی طرف جارہا تھا۔ مقتول کی بیوی نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزمہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو راستے سے ہٹانے کے لئے ایک منصوبہ بندی کے تحت اسے قتل کروایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمہ اور اس کے عاشق کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم جوڑے نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول عابد موہرہ دھمیال کا رہائشی تھا جس کی ایک سال قبل اپنی کزن ملزمہ ندا سے شادی ہوئی تھی۔ مقتول نوجوان پاک فوج کا ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ ملزم اور ملزمہ میڈیسن فیکٹری میں ساتھ ملازمت کرتے تھے۔ جہاں سے ان کا عشق پروان چڑھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں