راولپنڈی( قوی اخبار )راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی شاندار کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹاسک فورس نے پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں چونترہ تا چک بیلی خان روڈ پر دو سکیموں گرین ہاکس (ہارٹس فلور فارم)، سیگھو فارم ہاؤس اور ٹیکسلا میں تین سکیموں الخان انکلیو، ارورہ ہاؤسنگ سکیم اورواہ ریزیڈنسیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے سائٹ کے دفاتر، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، مخلوق، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف شاندار کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس نے پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں چونترہ تا چک بیلی خان روڈ موضع بھل اور موضع چک سیگھوراولپنڈی میں دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں گرین ہاکس (ہارٹس فلور فارم) اور سیگھو فارم ہاؤس اور ٹیکسلا میں تین غیر قانونی ہاءوسنگ سکیموں ارورہ ہاؤسنگ سکیم موضع لب ٹھٹو ٹیکسلا، الخان انکلیو موضع لب ٹھٹھو اور واہ ریزیڈنسیا موضع بوہٹی پنڈ سرسید ایونیو کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے سائٹ دفاتر، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، مخلوق، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، وقار احمد ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ، تھانہ چونترا راولپنڈی اور تھانہ واہ کینٹ کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
99