79

،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد( قوی اخبار )اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز ، میجسٹریٹ و دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم اسلام آباد میں آٹھ جنوری سے اگلے سات دنوں تک جاری رہے گی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم آٹھ جنوری سے سات روز تک جاری رہے گی ،اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ اکیس ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے. جن کو پولیو ورکرز، پولیو ٹیمز اور دیگر ٹیمز اسلام آباد میں گھر گھر/ گلی گلی پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ آس پاس کے شہریوں میں سمپلز پوزیٹو آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ملک بھر لوگوں کی آمد و رفت رہتی ہے تو اسلام آباد کے شہری خصوصی طور پر احتیاط برتیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں