114

امیداورقومی اسمبلی حلقہ این اے 47,48راجہ خرم نواز نے اپنی ابائی وعلاقہ تمیرسے اپنی انتخابی مہم کا اغاز کردیا

اسلام اباد ( قوی اخبار) سابق چیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و امیداورقومی اسمبلی حلقہ این اے 47,48راجہ خرم نواز نے اپنی ابائی وعلاقہ تمیرسے اپنی انتخابی مہم کا اغاز کردیا ۔ ماضی میں اسلام اباد میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ حلقہ کے عوام پی ڈی ایم کی حکومت کے امیدواروں سے پوچھیں کہ انہوں نے علاقے کو کیوں محرومرکھا جو ترقیاتی کام میرے دور میں شروع ہوئے ان کو مکمل کیوں نہیں ہونےدیا ۔8 فروری کو الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ترقی کا سفر شروع کرینگے۔ میں اپنی کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتوں گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ خرم نواز نے علاقہ عمائدین اور مختلف برادریوں کے اعزاز میں کے موقع پر عظیم وشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سءاست میں صرف عوام ک خدمت کی ہے اس لیے اس مرتبہ بھی میں اپنی عوام کو تنہا نہی چھوڑسکتا۔ پی ٹی ائی کے دور میں اسلام اباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے دن رات محنت کی ۔ انہوں نے کہا مین سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور علی نواز اعوان کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے حلقے کے لیے اپنے فنڈز میں سے حصہ دیا ۔اخری سولہ ماہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کی حکومت تھی جنہوں نے پاکستان کو معاشی مشکلات میں مبتلاء کیا اوراسلام اباد کے ترقیاتی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام نے مجھے جو محبت دی ہے میں ان سب کامشکورہوں اس الیکشن میں صرف عوام کا خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں ایا ہوں۔ میں تمام برادریوں کا شکرگزار ہوں انہوں نے میری حمایت کے موقع پر عظیم وشان جلسہ کر کے میرے الیکشن میں کامیابی کی نوید سنائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں