114

مجسٹریٹ نیلور نے دوران چیکنگ راج ولی ہوٹل کو پیور فوڈ آرڈنینس کے تحت سیل کردیا

مجسٹریٹ نیلور نے دوران چیکنگ راج ولی ہوٹل کو پیور فوڈ آرڈنینس کے تحت سیل کردیا

ہوٹل مینجر فاروق علی اور انصاف علی بغیر کسی اجازات کے سیل کو توڑ کر ہوٹل کھل کر قانون کی رٹ کو چیلنج کردیا

مجسٹریٹ نیلور کے آپریٹر کا دوبارہ راج ولی ہوٹل کا وزٹ کیا تو دیکھا کے سیل توڑ کر ہوٹل اوپن ہیں آپریٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی راج ولی ہوٹل کیخلاف مضر صحت کھانا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے بھی ہوئے ہیں

اسلام آباد (قوی اخبار) تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود پارک روڈ چھٹہ بختاور کے قریب واقع راج والی ہوٹل کو مجسٹریٹ نیلور چوہدری منظور نے پیور فورڈ آرٹینیس کے تحت سیل کردیا تھا جنہوں نے ڈی سیل کروانے کیلئے کسی مجاز اتھارٹی سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کروایا اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے خود ہی سیل کو توڑ کر ہوٹل اوپن کرلیا مورخہ 15/1/24کو مجسٹریٹ نیلور کے آپریٹر نے ملاخظہ ہوٹل کیا تو سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور ہوٹل پر کام جاری تھا جس پر خورشید آپریٹر نے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو تحریری درخواست دی جس پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر80/24جرم 188/186ت پ درج کر تے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی عدالت میں پیش کیا جن کو ضمانت پر رہا کردیا گیا یہاں پر ضرورت اس امر کی ہے قابل ضمانت جرم ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے ضمانت لے لیں لیکن قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کوئی خوف نہیں رہا کہ کیا ہوگا اگر وہ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں ایسے افراد جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں انکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے تاکہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے اجتناب کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں