111

آئیسکو افسران کی مبینہ ملی بھگت اسسٹنٹ لائن مین دفتروں میں ڈیوٹیاں کرنے لگے

آئیسکو افسران کی مبینہ ملی بھگت اسسٹنٹ لائن مین دفتروں میں ڈیوٹیاں کرنے لگے

روزانہ کی بنیاد پر لائن مین ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مین تیار کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے

بیشتر اسسٹنٹ لائن مین دفتروں میں کام کررہے ہیں اور انکا فیلڈ کا کوئی تجربہ نہیں اور جب فیلڈ میں جاتے ہیں تو ناتجربہ کاری حادثات کا سبب بن جاتے ہے

اسسٹنٹ لائن مین دفتروں میں بیٹھ کر ڈینجرس الاؤنس لے رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا کوئی نہیں آپریشن ڈائریکٹر ائیسکو اسلم خان نوٹس لیں

اسلام آباد (اسد محمود چوہدری)آئیسکو افسران کی سب ڈویژنل اور دیگر آفس میں وزٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ لائن مین دفتروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے لگے اگر کوئی شکایات کرے تو کہا جاتا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے لائن سٹاف دفتروں میں کام کررہے ہیں جبکہ کچھ اسسٹنٹ لائن مینوں کو یونین کے عہداران کی بھی آشیر باد حاصل ہے آئیسکو کے انتہائی ذمہ دار افسر نے اپنا نام صغیہ راز میں رکھنے پر بتایا کہ لائن مین روزانہ کی بنیاد پرریٹائر ہو رہے ہیں اور کچھ ایل ایس پرموٹ ہو رہے ہیں لیکن پیچھے اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مین کی ٹریننگ نہ ہونے کے مترادف ہے کیونکہ زیادہ تر لائن مین دفتروں میں کام کر رہے ہیں اور انکا فیلڈ میں تجربہ نہیں ہوتا اسی وجہ سے جب وہ فیلڈ میں کام پر جاتے ہیں تو ناتجربہ کاری کی وجہ سےکوئی نہ کوئی غیر اخلاقی واقع رونما ہوتا ہے آئیسکو ذرائع نے یہ بتایا کہ کچھ افراد اسسٹنٹ لائن مین بھرتی ہوئے ہیں اور ڈیوٹی میٹر ریڈر کی کر رہے ہیں اور ڈینجرس الاؤنس بھی لے رہے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے واضح رہے کہ
قبل ازیں اس ایشو پر آئیسکو افسران کی توجہ مرکوز کروائی گئی تھی جس پر تمام دفاتروں میں کام کرنے والے اسسٹنٹ لائن مینوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا اور جو فیلڈ میں کام نہیں کر رہے انکا ڈینجرس الاؤنس بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے لیکن سفارش کی آواز نے یہ معاملہ دبا دیا تھا واضع رہے کہ مذکورہ ایشو کی نشاندھی آئیسکو سٹاف کی بہتری کیلئے کی جارہے نہ کہ کردار کشی چیف ائیسکو ڈاکٹر امجد ،او ڈی اسلم خان سپرٹینڈنٹ انجینیئر اسلام آباد سرکل نوٹس لیں اور نان ٹیکنیکل سٹاف جو حال میں بھرتی ہوے ہیں ان سے دفتری کام لیا جائے اور باقاعدہ اسسٹنٹ لائن مین بھرتی ہونے والے سٹاف کو فیلڈ میں کام کرنے کے احکامات جاری کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں