116

عوامی خدمت اور شرافت کی سیاست پر یقینی رکھتا ہوں،راجہ خرم شہزاد نواز

عوامی خدمت اور شرافت کی سیاست پر یقینی رکھتا ہوں،راجہ خرم شہزاد نواز

یوسی ترلائی نمبردار برادری نے کامیاب میٹنگ کروا کر دل جیت لیا،امیدوار برائے ایم این اے

یوسی ترلائی سے راجہ خرم نواز کو بھاری اکثریت سے منتخب کروائیں گے،نمبردار شہزاد اورنگزیب
اسلام آباد(قوی اخبار)وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل ترلائی میں نمبردار برادری نے امیدوا ر برائے ایم این اے حلقہ این اے 48راجہ خرم نواز شہزاد کی مکمل حمایت کیلئے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جو جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس میں نمبردار شہزاد نے اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں راجہ خرم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یونین کونسل ترلائی سے بھاری اکثریت سے منتخب کروانے کی یقین دہانی کروائی،راجہ زاہد آزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ خرم نواز نے اپنے ساڑھے تین سال دور اقتدار میں ان گنت کام کروائے انشاہ اللہ این اے 48کی پہلی اور آخری امید راجہ خرم نواز ہی ہوگی،چوہدری خالد منیر نے کہا کہ راجہ خرم نواز جرت مند اور دلیر لیڈر ہے چوہدری خضرکا کہنا تھا کہ 8فروری کو یونین کونسل ترلائی اور چک شہزاد سے ایک ہی آواز نکلے گئی وہ، راجہ خرم نوازہی ہو گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خرم نواز نے یوسی ترلائی کی عوام کا شکریہ اداکیا اور بتایا کہ ساڑھے تین سال اقتدار کے باوجود میں نے عوامی رابطہ قائم رکھا،یونین کونسل ترلائی میں چوہدری شوکت کے کہنے پر پرائمری سکول کی نئی بلڈنگ تعمیر کی جس سے ہززاروں بچیاں تعلیم کے زیوار سے آراستہ ہورہی ہیں یونین کونسل ترلائی میں پانی کے ٹیوب ویل کیلئے ٹینڈر منظور کروایا لیکن زمین میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل کامیاب نہیں ہوئے منتخب ہو کر یونین کونسل ترلائی میں پانی کے مسلہ کو حل کروں گا بہت جلدچراہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر کے اسلام آباد میں پانی کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کروں گا میں نے عوام خدمت کی سیاست کی انتقامی کارروائی نہ کی نہ کروں گا آج جو مخالفین الیکشن لڑ رہے وہ پچھلے تین سال کہا تھے انکی حلقہ میں کارکردگی کیا ہے میں الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہا ہوں آپ 8فروی کو انار پر مہر لگاکر مجھے کامیاب کریں کارنر میٹنگ میں،چوہدری شوکت حسین،چوہدری خورشید،کامران محبوب،چوہدری خضر حیات،راجہ امجدحسین،چوہدری اشتیاق ایڈووکیٹ،نمبردار ناصر،نمبردار ظہیر،نمبردار سلیم،نمبردارنوید،نمبردار چوہدری محبت،نمبردار اللہ دتہ،نمبردار میر زمان،چوہدری خالد منیر،اکبر مغل،چوہدری تاشفین،راجہ زاہد آزاد،چوہدری پرویز،عنائیت اللہ یعقوب،چوہدری واثق،رمضان مغل،ساجد،پرویز،چوہدری سعید،چوہدری ظہیر ٹیپو،چوہدری رفاقت،ودیگر شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں