152

نگران وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نگران وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہہے

نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کے ہمراہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر نگران وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی. بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں پر ان کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی. اجلاس میں ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی. بریفنگ میں وفاقی وزیر کو تمام ونگز کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی

نگران وفاقی وزیر نے ونگز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کا ملکی سلامتی اور سیکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ ایف آئی اے کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے منصوبوں کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفتیش کاروں کی استعداد کار کو بڑھانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں