ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی
اسسٹنٹ کمشنر نیلور،اے ڈی بدر مقصود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کی زیر نگرانی فراش ٹاؤن میں آپریشن
آپریشن فراش ٹاون گلی نمبر39,38,45میں کرتے ہوئے7عدد چار دیواری جو سی ڈی اے کی زمین پر کی گئی تھی کو مسمار کردیا گیا
اسلام آباد( قوی اخبار )سی ڈی اے انفورسمنٹ کے ڈپٹی ڈی جی شاہ جہاں نے اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی روزانہ کی بنیاد پر تمام انفورسمنٹ کی ٹیموں کو بلا تفریق تجاوزات کیخلاف آپریشن کی ہدایات جاری کردی ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کی ہدایات پر ایسٹرن سرکل iiاسسٹنٹ کمشنر نیلور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،اے ڈی انفورسمنٹ بدر مقصود مقامی پولیس اور ایریا انسپکٹر نے فراش ٹاون گلی نمبر39,38,45میں سی ڈی اے لینڈ پر قائم کی سات کے قریب چار دیواریں کو مسمار کردیا جبکہ سکنال کے علاقہ میں دس مرلے سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر چاریواری کی تھی جسکو بھی مسمار کردیا گیا روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کو شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دیگر ایریا میں بھی بلا تفریق آپریشن جاری رکھیں جائیں اور اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور ان تجاوزات مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے تب جاکر تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے