219

اے این ایف نے5 کاروائیوں کے دوران 108 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قوی اخبار)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
5 کاروائیوں کے دوران 108 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار۔ملتان ایئرپورٹ سے مسقط جانے والی خاتون سمیت ملزم سے 920 نشہ آور گولیاں برآمد۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمد۔روغنی روڈ چمن کے قریب 101 کلو چرس برآمد۔ریلوے اسٹیشن کراچی کے قریب ملزم سے 5 کلو ویڈ برآمد۔ماڈل ٹاؤن بہاولپور میں 3 ملزمان سے 1 کلو افیون اور 590 گرام ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں