راولپنڈی (قوی اخبار ) راولپنڈی پولیس کاپتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،54ملزمان گرفتار،2000سے زائد پتنگیں،65 ڈوریں،ساؤنڈ سسٹم اورشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے 10ملزمان دانش، محسن،معیز،ثقلین،زرماش،ذوہیب،رفاقت،پرویز،وقاص اوریوسف سے685 پتنگیں اور12ڈوریں،ریس کورس پولیس نے 13ملزمان حق نواز، یشوعہ،حسن،زاہد،مظہر،سیف، واصف،حماد، سجان،مصطفی،ولید،راحیل اورارتقی سے425پتنگیں، 19ڈوریں اورساؤنڈسسٹم، ائیرپورٹ پولیس نے 13ملزمان عدنان،جنید،زیبر،جنید،زریاب،منیب،جلال،فراز،ساحل،ریحان، حمزہ،جہانزیب اورداؤدسے 35پتنگیں،01بوتل شراب اورساؤنڈ سسٹم،سول لائنزپولیس نے 05ملزمان عتیق،ذیشان، خانوس، ریحان اورزین سے 269 پتنگیں معہ 08ڈوریں،آراے بازار پولیس نے 02ملزمان وسیم اورمنصورسے 225پتنگیں اور02ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 02ملزمان سید ہاشم اور بلال سے 290پتنگیں معہ 08ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے 03ملزمان حمزہ، حسیب اورشاہ زیب سے 60پتنگیں معہ 03ڈوریں،صدرواہ پولیس نے 02ملزمان حسن اوروسیم سے 65پتنگیں معہ 10ڈوریں،کہوٹہ پولیس نے ملزم منیب سے 65پتنگیں معہ ڈور،رتہ امرال پولیس نے ہارون سے 40پتنگیں،وارث خان پولیس نے ملزم احمد سے 18پتنگیں،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ریحان سے 20پتنگیں معہ ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ شہریوں سے التماس ہے پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
172