120

سی ڈی اے انفورسمنٹ کابرما پل کے ملحقہ ایریا میں جوائنٹ آپریشن چار ٹرک سامان ضبط سٹور منتقل

سی ڈی اے انفورسمنٹ کابرما پل کے ملحقہ ایریا میں جوائنٹ آپریشن چار ٹرک سامان ضبط سٹور منتقل

آپریشن زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور ،اے ڈی بدر مقصود ،اے ڈی جان زیب اور انفورسمنٹ ایریا انسپکٹرز کی مشترکہ ٹیم نے کیا

لہتراڑ روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے تجاوزات کا خاتمہ مشن ہے،اے ڈی جان زیب

تجاوزات مافیا کسی معافی کے مستحق نہیں جہنوں نے شہریوں کی گزر گاہوں پا قبضہ کررکھا ہے، اے ڈی بدر مقصود

اسلام آباد( قوی اخبار )
چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہاں نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ جہاں بھی تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی میں خللل پیدا ہو رہا ہے تو اسکو بلا تفریق آپریشن کریں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نیلور،اے ڈی جانزیب ،اے ڈی بدر مقصود اور ایریا انسپکٹر ز نے جوائنٹ آپریشن کرتے ہوئے برما کے ایریا سڑک کے کنارے قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور منتقل کر دیا ایک طرف سی ڈی اے انفورسمنٹ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہی ہے دوسری طرف سٹور میں جمع ہونے والے سامان کی واپسی کی وجہ سے دوبارہ تجاوزات مافیا اپنا سامان لیکر آجاتے ہیں تجاوزات کے دوران اٹھایا جانے والا سامان واپسی پر پابندی لگائی جائے اے ڈی جانزیب خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب سے اس ایریا میں تعینات ہوا ہوں کوئی ایسا دن نہیں جس دن میں نے تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط نہ کیا ہوا اے ڈی بدر مقصود کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کسی معافی کے مستحق نہیں جہنوں نے ہمیں اور شہریوں کا پریشان کررکھا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران بالا کے احکامات پر عملدرآمد کروانے اور ایریا سے ایسی تجاوزات کا خاتمہ کرنا مشن ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں