تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔صوبائی وزیر
راولپنڈی 17۔ فروری (قوی اخبار ) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نیکمرشل مارکیٹ، مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سہیل الطاف سمیت دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے عوام کے لیے سہولیات پیدا ہوں گی۔راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ تاجر برادری کے تعاون سے جلد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو جائے گا۔
120