اسلام آباد ،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر کی مبینہ طور پر تقرری کا انکشاف
سرکل رجسڑار اشتیاق احمد جیلانی کی موجودگی میں سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کو مبینہ طور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ،ذرائع
دوسال قبل پی ایم پورٹل پر شہریوں کی شکایات پر سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کو معطل کرتے ہوئےان سے چارج واپس لیا گیا تھا ،ذرائع
محمد اصغر خان نیازی کے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گروپ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں مبینہ طور پر بطور الیکشن کمشنر تقرری الیکشن کی شفافیت پر اثر انداز ہوسکتی ہےچیف کمشنر نوٹس لیں
اسلام آباد (قوی اخبار)تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اپریل میں ہونے والے انتخابات کےلیے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر کی تقرری قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کردی گئی جو ہونے والے الیکشن کی شفافیت پر اثر انداز ہوسکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور الیکشن کمشنر مقرر ہونے والے محمد اصغر خان نیازی جنکو دوسال قبل وزیر اعظم کے آن لائن پورٹل سیل پر شہریوں کی طرف سے انکے خلاف کی جانے والی شکایات پر معطل کرتے ہوئے سرکل رجسڑارسمیت ایکیسن کا چارج واپس لے لیا گیا تھا بعد میں سرکل رجسڑار کا چارج اشتیاق احمد جیلانی کو دیا گیا جو تاحال بطور سرکل رجسڑار اسلام آباد کی حثیت سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو ماہ قبل دوسال پہلے پی ایم پورٹل کے ذریعے معطل ہونے والے اصغر خان نیازی ایکسین کو مبینہ طور پر بحال کیا گیا ہے لیکن تاحال انکو چارج نہیں دیا گیا لیکن اسکے باوجود اپریل میں ہونے والےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کا اشہتار سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کے نام کے ساتھ بطور الیکشن کمشنر جاری کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اصغر خان نیازی کے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گروپ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں جسکی بنیاد پر انکو اپریل میں ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنکی بطور الیکشن کمشنر تقرری الیکشن کے صاف وشفاف انعقاد پر اثر انداز ہوسکتی ہے ماضی پر اگر نظر ڈالی جائے تو سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کرپشن کی مثالیں آج بھی موجود ہیں لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے چیف کمشنر اسلام آباد ازخود نوٹس لیتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اپریل میں ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر کی تعیناتی میرٹ پر یقینی بنائیں تاکہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے
مذکورہ خبر کےحوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر موقف دینا چاہیے تو ادارہ اس کو باخوبی شائع کرئے گا خبر کی اشاعت کامقصد الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے غیر جانبدار آفیسر کی بطور الیکشن کمشنر تعیناتی ہے نہ کہ کردار کشی ہے
84