63

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد میں زیرآب زندگی کی اہمیت کے عنوان پر پوسٹر ڈیزائن مقابلے کا انعقاد

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد میں زیرآب زندگی کی اہمیت کے عنوان پر پوسٹر ڈیزائن مقابلے کا انعقاد
مقابلے میں جڑواں شہروں کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

تفصیلات کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے گلبرگ گرینز اسلام آباد کیمپس میں جڑواں شہروں کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے پوسٹر ڈیزائن کے ایک عظٰیم الشان مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں 80 سے زائد اسکولوں اور کالجوں نے حصہ لیا۔ پوسٹر ڈیزائن کے اس مقابلے کا مقصد زیرآب زندگی کو لاحق خطرات کو اجاگر کرنا اور سمندری زندگی کی اہمیت اور کرہ ارض پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس ڈیزائن مقابلے میں جڑواں شہروں سے جونیئر اور سینئر کلاسز کے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اورمذکورہ عنوان کے بارے میں مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے بہترین پینٹنگز اور ڈرائنگزکو حقیقی رنگ دیا۔
اس موقع پر نیشنل کالج آف آرٹس کی جیوری نے پوسٹر ڈیزائن مقابلہ جیتنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ یادرہےمقابلےکے رنراپ شرکاء کو بھی مہمان خصوصی کی جانب سےتعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں