راولپنڈی ( قوی اخبار )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 26 فروری سے سات روز پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تمام محکمے مربوط روابط کے ذریعے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ تمام افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ کے طور پر سرانجام دیں اس سلسلے میں ہر محکمہ اپنا فوکل پرسنز نامزد کریں تاکہ مہم کے دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، فوکل پرسنز برائے پولیو ڈاکٹر احسان، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شمائلہ، محکمہ پولیس، ماحولیات، ایجوکیشن،ایگریکلچر،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 86 ہزار 877 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ اس ضمن میں 3 ہزار 675 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 245 یو سی ایم اوز اور 870 ایریاز انچارج اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ 330 فکسڈ ٹیمیں اور 163 ٹرائزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
123