123

روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے سامان سٹور منتقل کر رہے ہیں ایریا انسپکٹر ضیاء مصطفیٰ شاہ

ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی

سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم کا ترلائی، ضنم چوک تجاوزات کیخلاف کامیاب کارروائی ایک ٹرک سامان ضبط

روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے سامان سٹور منتقل کر رہے ہیں ایریا انسپکٹر ضیاء مصطفیٰ شاہ

اسلام آباد (قوی اخبار ) چیئرمین سی ڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہاں نے اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی اور تمام ایریا کے ڈی ڈی اور اے ڈی کو اپنے ایریا میں قائم تجاوزات جس سے شہریوں اور ٹریفک کی روانی میں خللل پیدا کر رہے ہیں کیخلاف کارروائی کی جائے ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں اے ڈی بدر مقصود کی زیر نگرانی ایریا انسپکٹر ضیاء مصطفیٰ اور سپر وائز کاشف نے ترلائی اور ضنم چوک کہ ایریا میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سامان کا ضبط کر کے سٹور منتقل کردیا ایریا انسپکٹر ضیاء مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سڑک کے کنارے قائم تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن کر رہے ہیں اور سامان سٹور منتقل کر رہے ہیں کوشش ہے کہ بلا تفریق تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں