غریب، بے سہارا یتیم بچوں کی خدمت تمام مسلمانوں پر فرض ہے ،سید ارشاد شاہ
پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی خدمت کے لیے سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے،ڈاکٹر امجد
اسلام آباد( قوی اخبار) وزیراعلی خیبر پختون خواہ سید ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کا جو بیڑا زمرد خان نے اٹھایا ہے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انسانی خدمت بہت بڑا صدقہ ہے ،انسان کی زندگی کا مقصد غریب، بے سہارا، یتیم ،لاوارث بچوں کی پرورش کا عملی نمونہ سویٹ ہوم میں دیکھ کر دل کو سکون اور راحت ملی ،مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختون خواہ سید ارشاد حسین شاہ نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، وزیراعلی خیبر پختون خواہ سید ارشاد حسین شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی وکالت سے لے کر نگراں وزیراعلی خیبر پختون خواہ کے عہدے تک اپنی محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ،انہوں نے کہا کہ مشکلات کے بعد ہی انسان بلندیوں کو چھو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے خطیر رقم بطور عطیہ اعلان کرتا ہوں، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرد خان کے حکم سے میں نے سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا ہے ،اور آج کے بعد پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان کے ہمراہ دن رات پاکستان سویٹ ہوم کے ننھے فرشتوں اور پریوں کی خدمت کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ آج کے بعد سیاست ہمیشہ کے لیے ختم اور انسانیت کی خدمت کا دور شروع کر رہا ہوں، تقریب کے آخر میں پاکستان سویٹ ہوم کے بانی اور چیئرمین زمرد خان نے تمام مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور سویٹ ہوم کے دیگر پروجیکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی، زمرد خان نے اپنی پوری ٹیم جن میں عبدالوحید بابر ،حاجی محمد حنیف ،تنویر نوشاہی ،جہانگیر مغل ،محمد اشفاق اور دیگر دوستوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا۔
108