اسلام اباد ( قوی اخبار)جعل سازی سے شناختی کارڈ کا حصول – افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر وسیم احمد کی چھاپہ مار کاروائی۔افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار۔افغان ملزم امیر خان نے 4 لاکھ روپے کے عوض شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ملزم کی نشاندہی پر 3 ملزمان کو بھی موقعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو رحمان آباد، راولپنڈی میں واقع نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مشتاق احمد، مراد خان، رضا محمود شامل۔
گرفتار ملزمان نے ملزم امیر خان سے 4 لاکھ روپے کیش میں موصول کئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔
ترجمان ایف آئی اے
117