82

تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد( قوی اخبار )
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثر کا رروائیاں جاری،
تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، مو با ئل فون، مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی نقدی، مو با ئل فون، مسروقہ مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت عبید اللہ اور احسان تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قے میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،”پکار- “15 یا”آئی سی ٹی “15ایپ پر اطلا ع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں