158

تھانہ پھلگر اں پولیس کے ہو می سائیڈ یو نٹ کی ٹیم نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آ لہ قتل برآمد کرلیا،

اسلام آباد (قوی اخبار )
اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ پھلگر اں اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آ لہ قتل برآمد کرلیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کاوفاقی ارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،مورخہ20فروری2024کو تھانہ پھلگر اں پولیس کوایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ میں ممبر روڈ پھلگر اں اسلام آ باد کا ر ہا ئشی ہو ں،ملزم علی خا ن نے تیس بور پستول سے فائرنگ کرکے میرے بیٹے ابر اہیم خا ن کو شدید مضر وب کر دیا، جسکی وجہ سے ابر اہیم خا ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا، جس پرتھانہ پھلگر اں پولیس نے فوری مقدمہ نمبر46/24درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی،تھا نہ پھلگر اں اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اورسائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم علی خا ن کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر آ لہ قتل تیس بور پستو ل برآمد کرلیاگیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ،” پکار-“15یا”آئی سی ٹی “15ایپ پر فوراً اطلا ع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں