اسلام آباد (قوی اخبار )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے نواحی علاقہ پیجا رتی کسی سیداں گلبرک گرین میں دو روزہ رحمتوں برکتوں سنتوں بھرا عظیم الشان 23واں سالانہ عرس مبارک پیر سید پہلوان حسین شاہ کاظمی( رح ) نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ کاظمی کے انعقاد پذیر ہونے والے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کے علاؤہ علماء ومشائخ سمیت نعت خوانوں نے شرکت کی عرس مبارک 24فروری تا 25فروری تک جاری رہا 25فروری بروز اتوار کو ہونے والی دوسری و آخری نشست کے موقع پر خطیب بری امام سرکار فخر سادات شاعر اہلبیت پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی المشہدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا اولیاء اکرام نے عقیدہ ختم نبوت کا درس دیتے ہوئے اسلام کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے انکا کہنا تھا کہ اولیاء اکرام کی تعلیمات عقیدہ ختم نبوت کے گرد گھومتی ہیں عقیدہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والے کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے شان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان عقیدہ ختم نبوت کو تحفظ فراہم کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ادارے کو چاہیے کہ وہ آئین پاکستان کی پاسداری کرے انہوں نے مذید کہا کہ ہمارےگلےتو کٹ سکتے ہیں لیکن عقیدہ ختم نبوت پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے جو عقیدہ ختم نبوت کی مخالفت کرتا ہے اسکا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں انکے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے اور نہ ہی قیامت تک آئے گا عقیدہ ختم نبوت کی مخالفت کرنے والے ان جعل سازوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسی لیے وہ دنیا میں ذلیل خوار ہورہے ہیں اور روزمحشر بھی رسوائی انکا مقدر بنے گئی دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات میں مقامی علماء اکرام میں سے خطیب اہل علاقہ قاضی ذوق محمود ،مولوی محمود نقشبندی (کوٹلی ستیاں) ودیگر علما اکرام سمیت کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ مقامی نعت خوانوں کی طرف سے نعتیہ کلام پیش کیا گیا اس موقع پر لنگر حسینی کا خاص طور پر اہتمام بھی کیا گیا تھا ضلعی انتظامیہ سمیت وفاقی پولیس کی طرف سے بہترین سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے
120